آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

نیپال میں سیلاب نے مچائی تباہی، 32 افراد ہلاک 17 لاپتہ

نیپال میں جمعرات سے ہونے والی زبردست بارش سے سیلاب اور تودے گرنے کے واقعات میں اب تک کم از اکم 32افراد جاں بحق ہوئے اور 12 افراد سنگین طور پر زخمی ہوئے ہیں جب کہ 17 افراد لاپتہ ہیں۔

وزارت داخلہ نے ہفتے کے روز بتایا کہ مسلسل ہونے والی موسلادھار بارش کے نتیجے میں، سیلاب اور تودے گرنے کے باعث 21 اضلاع میں عام لوگوں کی زندگی بری برح متاثر ہوئی ہے۔ ٹیلی ویژن کے فوٹیج میں کاٹھمنڈو بچاؤ ٹیم سیلاب کی زد آنے والے گھروں سے لوگوں کو ربڑ کی کشتیاں کی طرف لے جاتی نظر آرہی ہیں۔ نیپال کے پولیس ہیڈکوارٹر کے مطابق ہفتہ دوپہر تک 831 افراد کو بچایا جاچکا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس رمیش تھاپا نے کہا کہ 27،830 پولیس اہلکار ملک کے مختلف حصوں میں بچاؤ کے کام میں مصروف ہیں۔

محکمہ ہائیڈرولوجی اور محکمہ موسمیات کی سربراہ ارچنا شریشٹھ نے میڈیا کو بتایا کہ ملک بھر میں اتوار تک بھاری بارش ہونے کے امکانات ہیں۔ ادھر وزیر اعظم کھڑک پرساد شرما اولی نے سیلاب اور لینڈ سلائڈنگ میں مارے گئے لوگوں کے غم زدہ خاندانوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’آفت میں مارے گئے لوگوں کے خاندانوں کے تئیں میں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔‘‘

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close