آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

نیوزی لینڈ کی خاتون پولیس افسر نائلہ حسن کو حج کی دعوت

نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ کی ایک مسجد میں دہشت گردی کے واقعہ کے بعد وہاں عوام سے خطاب کرنے والی مسلمان خاتون پولیس اہلکار کو سعودی عرب نے حج کی دعوت دی ہے۔

نائلہ حسن نیوزی لینڈ پولیس کی افسر ہیں، کرائسٹ چرچ حملہ کے بعد انہوں نے عوام سے ولولہ انگیز خطاب کیا تھا۔ نائلہ حسن کو سعودی شاہی مہمان کی حیثیت سے حج کی ادائیگی کے لیے مدعو کیا گیا ہے، سعودی عرب پہنچنے پر نائلہ حسن نے بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی حکمرانوں کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر نائلہ حسن کا کہنا تھا کرائسٹ چرچ حملوں پر وہ بے حد غمزدہ تھیں وہ خود مسلمان ہیں اور ان کے والد کا تعلق پاکستان کے شہر لاہور سے ہے، بحیثیت مسلمان انہیں اتنے مسلمانوں کی شہادت کا بہت دکھ تھا۔ واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں واقع دو مساجد پر 15 مارچ کو جمعہ کی نماز پڑھنےوالے نمازیوں پر دہشت گردانہ حملہ کیا گیا جس کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 50 افراد شہید اور 48 زخمی ہوئے تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close