اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’نیا پاکستان‘ دہشت گردی کے خلاف ’نئی کارروائی‘ کرے: وزارت خارجہ

ہندوستان نے آج کہا کہ اگر وزیراعظم عمران خان ’نئی سوچ والے ’نئے پاکستان‘ کا دعوی کرتے ہیں تو پھر وہ دہشت گردی کے خلاف تازہ کارروائی اور ٹھوس اقدامات کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے ہفتے کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان اپنی عادت سے باز نہیں آرہا ہے اور مسلسل جھوٹ بولتے ہوئے پروپیگنڈہ کر رہا ہے۔ وہ دہشت گردوں کے خلاف ٹھوس کاروائی کرنے کی بجائے، پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی دہشت گرد تنظیم جیش محمد کے دعوی کو بھی مسترد کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان یہ جھوٹ پھیلا رہا ہے کہ اس نے 27 فروری کو ہندوستان کے دو مگ طیاروں کو مار گرایا۔ اگر پاکستان پاس طیارے کے گرتے ہوئے ویڈیو یا کوئی ثبوت ہے تو اسے عام کرنا چاہئے اور یہ بتانا چاہیے کہ دوسرے جہاز کا پائلٹ کہاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہندوستان کا صرف ایک21 مگ طیارہ گرا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مسلسل جھوٹ بول رہا ہے کہ اس نے 27 فروری کو ہندوستان کے خلاف F16 طیارے کا استعمال نہیں کیا لیکن ہندوستان کے پاس اس کے ثبوت ہیں کہ پاکستان نے ایف -16 طیاروں کا استعمال کیا ہے۔ انہوں نے زور دیکر کہا کہ ہندوستان کے پائلٹ ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتمان نے پاکستان کے ایف 16 ہوائی جہاز کو مار گرایا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close