اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نیا رافیل سودا صرف انل امبانی کو فائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے رافیل طیارے کے حالیہ معاہدے میں قیمت گھٹنے اور جلدی فراہم ہونے کے مودی حکومت کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے آج وزیر اعظم نریندر مودی پر پھر سے الزام لگایا کہ نیا رافیل سودا صنعتکار انل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ پہنچانے کے لئے کیا گیا۔

مسٹر راہل گاندھی نے یہاں پارٹی کے ہیڈکوارٹر میں ایک خصوصی پریس کانفرنس میں کہا کہ میڈیا میں دستاویزات کے مطابق مذاکرات کے عمل کے دوران ماہرین نے حالیہ سودے میں طیاروں کی قیمت 55 فیصد بڑھنے اور طیاروں کی فراہمی 10 سالوں میں ہونے کی بات کہی ہے۔ ان سے طیاروں کی قیمت گھٹنے اور قبل از وقت فراہم ہونے کے حکومت کے دعوے مسترد ہو گئے ہیں۔ نئے سودے سے طیاروں کی قیمتیں بڑھیں گی اور ان کی سپلائی 10 سالوں میں ہو سکے گی۔

انهوں نے کہا کہ مودی حکومت نے رافیل طیاروں کے نئے سودے میں ملک کی سکیورٹی، دفاعی سودوں کے طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہوئے بدعنوانی کی ہے اور کی واحد وجہ صنعتکار انل امبانی کو 30 ہزار کروڑ روپے کا فائدہ پہنچانا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ "میرا الزام وزیر اعظم پر ہے۔ انهوں نے 30 ہزار کروڑ روپے کی بدعنوانی کی ہے”۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close