اپنا دیشتازہ ترین خبریں

‘نہ سمجھو گے تو مٹ جاؤ گے اے ہندوستان والو۔۔۔’: محبوبہ مفتی

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ایک رپورٹ جس کے مطابق ‘فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے لوک سبھا انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرنے کے لئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی دائر کی گئی ہے’ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘نہ سمجھوگے تو مٹ جائو گے اے ہندوستان والو۔۔۔تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں’۔

محبوبہ مفتی نے متذکرہ رپورٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ‘عدالت میں اپنا وقت کیوں ضائع کرو گے۔ بی جے پی کی جانب سے دفعہ 370 ختم کرنے کا انتظار کرو۔ ہم خود بہ خود الیکشن نہیں لڑ پائیں گے کیونکہ آئین ہند کا جموں وکشمیر پر اطلاق ختم ہوگا۔ نہ سمجھو گے تو مٹ جائو گے اے ہندوستان والو۔ تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں’۔

بتادیں کہ ‘نہ سمجھوگے تو مٹ جائو گے اے ہندوستان والو۔۔۔تمہاری داستان تک بھی نہ ہوگی داستانوں میں’ شاعر مشرق علامہ اقبال کا شعر ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close