اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نہیں رک رہی ہے پٹرول-ڈیزل کی قیمتوں کی رفتار، آج پھر سے ہوا مہنگا

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے راحت کی کوئی امید نظر نہیں آ رہی ہے. ملک میں پٹرول کی قیمت آج مسلسل چوتھے دن اور ڈیزل کے 10 ویں دن بڑھے ہیں۔

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق، دہلی میں آج پٹرول چھ پیسے مہنگا ہوکر 82.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 19 پیسے مہنگا ہوکر 75.38 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا۔ کولکتہ اور ممبئی میں پٹرول کی قیمت چھ چھ پیسے بڑھ کر بالترتیب 84.54 روپے اور 88.18 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی۔ڈیزل کولکتہ میں 19 پیسے مہنگا ہوکر 77.23 روپے اور ممبئی میں 20 پیسے مہنگا ہوکر 79.02 روپے فی لیٹر فروخت ہورہاہے۔ چنئی میں پٹرول کی قیمت سات پیسے بڑھ کر 85.99 روپے اور ڈیزل 20 پیسے بڑھ کر 79.71 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئے۔

تیل کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے مودی حکومت نشانے پر ہے. لوگوں میں حکومت کے خلاف ناراضگی دکھائی دے رہی ہے. کیونکہ پچھلے تقریبا ایک مہینے سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہیں. دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں کچے تیل کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں اور ڈالر کے کے مقابلے میں روپیہ بھی گر رہا ہے.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close