Khabar Mantra
اترپردیشجرم نامہ

تین ہفتہ سے لاپتہ بزرگ کی لاش نہرسے برآمد

دیوبند:مشتبہ حالت میں گزشتہ 22روز سے غائب ایک بزرگ کی لاش گنگ نہر میں ملنے سے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا ، پولیس نے لاش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
بزرگ کی اسکوٹی گائوں کرڈی کے نزدیک نہر کے کنارے ملی ہے ۔ موصولہ اطلاع کے مطابق محلہ پٹھانپورہ کے رہنے والے 65سالہ خالد خان گزشتہ 5ستمبر کی رات تقریباً 9بجے اپنی اسکوٹی پر سوار ہوکر گھر سے کہیں چلے گئے تھے جس کے بعد سے اہل خانہ ان کی تلاش کررہے تھے ۔ 6ستمبر کو دیوبند تھانہ میں ان کی گمشدگی درج کرائی گئی تھی، جس کے بعد سے پولیس بھی خالد خان کی تلاش میں لگی ہوئی تھی، گزشتہ کل دوپہر دیوبند پولیس کو گائوں کرڈی کی پلیا کے نزدیک نہر کے اندر کنارے پر کسی نامعلوم اسکوٹی ہونے کی اطلاع ملی تھی ، اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے نمبر پلیٹ سے اسکوٹی کی شناخت خالد خان کی اسکوٹی کے طور پر کی۔ جس کے بعد پولیس نے موقع پر خالد خان کے اہل خانہ کو بلایا ۔
اسکوٹی کی شناخت کے بعد ریلوے روڈ پولیس چوکی انچارج وپن تیاگی اور خالد خان کے بھائی وسماج وادی پارٹی اقلیتی سیل کے سابق قومی سکریٹری اسلم مکھیا سمیت اہل خانہ کے افراد گنگ نہر میں خالد خاں کی تلاش میں لگ گئے ،شام تقریباً 7بجے دہلی روڈپر نانوتہ کے گائوں چندھیڑی کے نزدیک نہر کے کنارے خالد خان کی لاش ملی ۔آج صبح پوسٹ مارٹم کے بعد خالد خاں کی لاش کو گھر لایا گیا جس کے بعد آج بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ محلہ پٹھانپورہ میں واقع بڑی جامع مسجد میں ادا کرائی گئی اور آبائی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میںشہر کے بڑی تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close