بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

’نوٹ بندی‘ کے شکار عوام کریں گے کمل کے پھول کی ’ووٹ بندی‘: لالو

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے صدر لالو پرساد یادو نے نوٹ بندي اور روزگار کے معاملے پر اشاروں میں وزیراعظم نریندر مودی کو ہدف تنقید بنایا۔

مسٹر یادو کے سرکاری ٹوئٹر ہینڈل سے آج کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ’’انہوں نے نوٹ بندي ہی نہیں، روذگاربندي بھی کی ہے اور نوجوانوں کی سوچ بندي بھی۔ اب عوام کریں گے کمل کے پھول کی ووٹ بندي‘‘۔

آر جے ڈی کے سربراہ نے اس سے قبل ایک دیگر ٹویٹ میں وزیر اعلی نتیش کمار کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھاکہ ’’نتیش کہتے ہیں کہ اب لالٹین کی ضرورت نہیں ہے لیکن، وہ یہ نہیں جانتے کہ بجلی جانے پر تو لالٹین جلانی پڑتی ہی ہے۔ اب کوئی نتیش کو سمجھائے ان کا نشان تیر تو ’دواپر یُگ‘ میں ہی ختم ہو گیا تھا اب ان کا وہ ’تيروا‘ کمل کے پھول کو چاک کرنے کے کام آ رہا ہے‘‘۔

واضح رہے کہ سرخیوں میں رہنے والے چارہ گھپلہ معاملے میں سزا پانے کے بعد آر جے ڈی سربراہ ان دنوں کافی بیمار ہیں۔ مسٹر یادو کا علاج رانچی کے راجندر انسٹیٹیوٹ (رمس) میں چل رہا ہے۔ مسٹر یادو کی غیر موجودگی میں ان کے خاندان کے افراد اور حامی ان کے ٹویٹر ہینڈل کو چلا رہے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close