اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے ملک کا مستقبل، سمجھداری سے کریں پولنگ: راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے منگل کو کہا کہ ملک کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہے اور یہ نوجوان رائے دہندگان سمجھداری سے ووٹنگ کریں گے۔

مسٹر گاندھی نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ’’پورے ملک میں لاکھوں نوجوان اپنے رائے دیہی کے حق استعمال کر رہے ہیں. ان میں بہت سے پہلی بار ووٹ دے رہے ہیں۔ ملک کا مستقبل ان کے ہی ہاتھوں میں ہے. مجھے یقین ہے کہ وہ ہر ہندوستانی کے لئے انصاف چاہتے ہیں اور ہوشیاری وسمجھداری سےووٹ کریں گے‘‘۔ انہوں نے ملک کے نوجوانوں کے عزائم پر مبنی ایک مختصر فلم بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیا ہے۔ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلہ کے لئے منگل کو پندرہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 116 نشستوں کے ساتھ ہی اڑیسہ اسمبلی کی 42 نشستوں کے لئے پولنگ ہو رہی ہے۔

بتا دیں کہ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لئے آج صبح سات بجے پولنگ شروع ہو گئی. آج کے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی صدر (بی جے پی) امت شاہ، کانگریس صدر راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر ملائم سنگھ یادو سمیت کئی سابق لیڈروں کی قسمت داؤ پر ہے۔

مسٹر شاہ گجرات کی گاندھي نگر، مسٹر گاندھی کیرالہ کی وائناڈ اور مسٹر یادو مین پوری کی نشستوں سے اپنی قسمت آزما رہے ہیں. ان کے علاوہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملک ارجن كھڑگے اور ششی تھرور، بی جے پی کے ورون گاندھی، كےجے الفونس، سنتوش گنگوار، اننت ہیگڑے، جیہ پردہ اور کے راج شیکھرن، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی سپریا سولے، شیوسینا کے اننت گیتے اور سماج وادی پارٹی کے اعظم خاں کی ساکھ داؤ پر ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے اس مرحلے میں جن سیٹوں کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہیں، ان میں گجرات کی تمام 26، کیرالہ کی تمام 20، کرناٹک اور مہاراشٹر کی 14-14، اتر پردیش کی 10، چھتیس گڑھ کی سات، اڑیسہ کی چھ، مغربی بنگال اور بہار کی پانچ پانچ، آسام کی چار، گوا کی دو، تری پورہ، دادرا اور نگر حویلی اور دمن اور دیو-کی ایک ایک سیٹ شامل ہیں. تری پورہ (مشرق) لوک سبھا سیٹ کے لئے ووٹنگ دوسرے مرحلے میں ہونا تھی لیکن سیکورٹی وجوہات کے سبب یہ ووٹنگ ملتوی کردی گئی۔ جموں وکشمیر کے اننت ناگ لوک سبھا حلقہ کے لئے ایک حصے میں بھی آج پولنگ ہو رہی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close