اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نوجوانوں کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے مودی حکومت: کانگریس

کانگریس نے مودی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ مودی حکومت گزشتہ پانچ برس کے دوران نوجوانوں کے لئے ٹھوس کام کرنے کی بجائے ان کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔

کانگریس کی ترجمان پرینکا چترویدی نے پیر کو یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ مودی حکومت کے اب تک کے دور اقتدار سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ سماج میں نہ صرف عدم یکسانیت کو بڑھاوا دے رہی ہے بلکہ اقتصادی ترقی کے خلاف، تعلیم مخالف اور نوجوان مخالف بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت نوجوانوں کے لئے کام کرنے کی بجائے ان کے لئے مصیبت بن گئی ہے اور ملک کے نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کر رہی ہے۔ اس کا ہر برس دو کروڑ نوجوانوں کو ملازمت دینے کا وعدہ جملہ ثابت ہوا ہے اور اس کی بدانتظامی کی وجہ سے نوجوانوں کے سامنے روزگار کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ ملک کے 25لاکھ نوجوان پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں ایک اور موقع دینے کی مانگ کرتے ہوئے مسلسل مظاہرہ کر رہے ہیں لیکن انکی آواز کو نہیں سنا جا رہا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close