تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

نواز شریف کی حالت تشویشناک

گزشتہ 8 روز سے سروسز اسپتال زیرعلاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کی پلیٹ لیٹس میں پیر کو 3 ہزار کا اضافہ ہوا تھا۔ منگل کو یہ تعداد مزید دو ہزار بڑھ کر30 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ میں توسیع کرتے ہوئے ماہرانہ امراض گردہ و مثانہ کے ڈاکٹر زاہد رفیق کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد میڈیکل بورڈ کی تعداد بڑھ کر12 ہو گئی ہے۔

’ایکسپریس ٹربیون‘ نے اسپتال کے ذرائع کے حوالہ سے بتایا ہے کہ بدھ سے نواز شریف کی صحت بحالی میں پروفیسر زاہد رفیق کو کلیدی ذمہ داری دی گئی ہے۔ نوازشریف کے وزن میں 8 روز میں7کلو کمی آئی ہے۔ ان کا وزن 107 کلو سے 100 کلو رہ گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close