تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

نواز شریف نےکیا قبول، ‘بیرون ملک سے ملے زیادہ تر پیسے بیٹی کو تحفے میں دیئےتھے’

بدعنوانی کے معاملے کا سامنا کر رہے پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے جمعہ کو تسلیم کیا کہ بیرون ملک سے جو پیسے انہیں ملے تھے انہوں نے ان میں سے بیشتر اپنی بیٹی مریم نواز کو تحفے میں دے دیئےتھے۔

نواز شریف جمعہ کو اسلام آباد میں مسلسل تیسرے دن جواب دہی کے لئےعدالت کے سامنے پیش ہوئے۔ انہوں نے جمعہ کو 151 سوالات میں 120 کا جواب دے کر بیان درج کرایا۔ سابق وزیراعظم نے تسلیم کیا کہ بیرون ملک سے جتنا پیسہ انہیں ملا تھا- اس میں سے 77 فیصد انہوں نے بیٹی مریم کو تحفے میں دیا۔ نواز شریف اس بات پر اڑے رہےکہ العزیزیہ اسٹیل ملز کی فروخت سے متعلق کسی لین دین کا وہ حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے کہا، "میں نے کبھی یہ دعوی نہیں کیا کہ العزیزیہ ملز ان کی تھی اور میں ہمیشہ کہتا رہا ہوں کہ مل سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔”

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک سے جتنا پیسہ انہیں ملا ہے، اس کا ذکر رپورٹ میں ہے اور وہ اپنی مرضی سے اسے خرچ کرنے لئے آزاد تھے۔ جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نے کہا کہ ان کے بیٹے حسن اور حسین کے بیان متحدہ تفتیشی ٹیم (جےآئی ٹی ) کے سامنے ان کی موجودگی میں درج نہیں کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بیٹوں سے منسلک کسی بیان کو ان کے خلاف بطور ثبوت پیش نہیں کیا جا سکتا ہے۔ عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close