تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

نواز شریف جیل کی سزا پوری کرنےکے لئے لاہور منتقل

العزیزیہ معاملے میں سابق وزیراعظم کو سزا دیئے جانے کے ایک دن بعد انہیں منگل کے دن سات برسوں کی سزا پوری کرنے کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا ۔

جیو نیوز کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیپ) کی ایک ٹیم پاکستان مسلم لیگ۔نواز کے سربراہ کے ساتھ زبردست سلامتی انتظامات کے درمیان ان کے ساتھ ہے۔ نواز شریف کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اڈیالہ جیل جہاں انہیں منتقل کیا گیا تھا بڑی تعداد میں پاکستان مسلم لیگ ۔نواز کے کارکنان جیل کے باہر موجود تھے۔

سابق وزیراعظم کے حامی نے جیل سے باہر ان کی سالگرہ کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے انہیں سات برسوں کی سزا بھی سنائی اور العزیزیہ معاملے میں ان پر زبردست جرمانہ بھی عائد کیا۔ واضح رہے کہ نواز شریف تین مرتبہ پاکستان کے وزیراعظم رہ چکے ہیں۔ انہوں نے عدالت سے لاہور کے لکھپت جیل بھیجنے کی درخواست کی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close