Khabar Mantra
اترپردیش

بھارت جوڑو یاتراسے مودی سرکاربے چین

امروہہ:بھارت جوڑو یاترا سے مودی سرکار بے چین ہے  کیوں کہ یاترا نفرت کی گندی سیاست کا خاتمہ کرے گی اور محبت کا ماحول قایم ہوگا اس لیے یاترا میں رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے ان خیالات کا اظہار سینیر کانگریسی لیڈر سابق کیبنٹ وزیر سلمان خورشید نے گجرولا میں منعقد پریس کانفرنس میں کیا انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے مذہب اور ذات پات کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کیا ہے۔
اب بھارت جوڑو یاترا روکنے کی سازش کر رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت میں کسان، نوجوان، تاجر، مزدور سبھی پریشان ہیں خاص طورپر سرکاری ملازمین کا زبردست استحصال کیا جارہا ہے سابق صوبائی وزیر کوارڈینیٹر نسیم الدین صدیقی نے کہا کہ یہ یاترا ہندوستان کے  سبھی لوگوں کو جوڑنے کے لیے ضروری ہے انہوں نے کہا کہ کانگریس نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لیے ہمیشہ کام کرتی رہی ہے اور آئند بھی ملک کی یکجہتی کے لیے کام کریگی جو ملک کی قدیم روایت ہے ضلع کانگریس کمیٹی امروہہ کی جانب سے 3 جنوری2023 کو اتر پردیش کے غازی آباد ضلع میں ہونے والی بھارت جوڑو یاترا کی تیاریوں کے سلسلے میں عاصم پیلس گجرولا میں منعقد اس پریس کانفرنس میں دیگر مقررین نے کہا اب عوام بی جے پی اصلیت سے واقف ہو رہے ہیں ہیں جھوٹ مکاری کا پردہ فاش ہو رہا ہے ۔
اس موقع پرسلمان خورشید نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوے کہا کہ 3 جنوری کو اتر پردیش کے غازی آباد ضلع کے لونی قصبے میں راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوں گے جہاں اتر پردیش کے لاکھوں کسان، مزدور اور نوجوان اتر پردیش کے مزدور سماجی تنظیمیں اور کانگریس بھارت جوڑو یاترا کا خیرمقدم کریں گے اوراتر پردیش میں یاترا میں شامل ہوں گے ۔یہ یاترا تین اضلاع غازی آباد، ضلع باغپت اور شاملی ضلع سے ہوتی ہوئی ہریانہ میں داخل ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ وہ امروہہ ضلع کے کسانوں، مزدوروں، نوجوانوں، ڈاکٹروں، وکلائ، طلبائ، اساتذہ، صحافیوں، تمام سماجی تنظیموں کو بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہونے کی دعوت دینے آئے ہیں، تاکہ ملک سے نفرت کی سیاست کو ختم کیا جا سکے ۔ ملک کے آئین اور جمہوریت کو بچائیں، ملک سے مہنگائی، غربت، بے روزگاری جیسے سنگین مسائل کی طرف حکومت کی توجہ مبذول کرانے کے لیے اس تاریخی بھارت جوڑو یاترا کا حصہ بنیں، بھارت جوڑو یاترا کو اتحاد، سالمیت، ہم آہنگی میں شامل کریں، ملک کے بھائی چارے کو برقراررکھنے کے لیے راہل گاندھی کا بامعنی قدم ہے جس کو مسلسل عوامی حمایت مل رہی ہے ۔
نسیم الدین صدیقی کہا یہ یاترا ہندوستان کے لوگوں کے لیے انصاف کا نعرہ بنے گی۔عوام کی توجہ ان مسائل کی طرف مبذول کرانے کے لیے ہے جس میں بھارتیہ کی جنتا پارٹی، گندی سیاست کر کے ، اس ملک کو مذاہب اور ذات پات میں تقسیم کرکے ملک اور ریاست کے درمیان نفرت کی دیواریں کھڑی کردی ہیں، بی جے پی کی حکومتیں مہنگائی، بے روزگاری، نفرت کی سیاست جیسے سنگین مسائل پر بات کرنے کو تیار نہیں ہے ۔ ملک میں نفرت کی سیاست کو ختم کرنے کے لیے بی جے پی نے ملک کا ماحول خراب کیا ہے ۔ پریس کانفرنس میں ضلع صدراومکار کٹاریہ ریاستی جنرل سکریٹری سچن چودھری ، منیندرسود بالمیکی ریاستی جنرل سکریٹری بدرالدین قریشی ریاستی سکریٹری چودھری شمیم ایوب ، پی سی سی ممبر عاصم حسین صابری سابق وزیر ستیش شرما ، سکھراج سنگھ ، نسیم خان ریاستی سکریٹری ڈاکٹر شعیب اقلیتی کانگریس ضلع چیرمین حاجی فہیم ترک ضلع نائب صدر فیض عالم راینی ،عبد الستارسیفی ،سابق چیرمین افسر علی وارثی رفاقت حسین عرف دیوانجی، اوم پرکاش پوار بلاک صدرگجرولا واحد علی سیفی ضلع سکریٹری فرقان خان ،ونود سکسینہ جے پال سنگھ جاٹو مہیپال جاٹاو، منوج کٹاریہ، پی سی سی سچن چوہان انور حسین بلاک صدر زویا وغیرہ کانگریس کے لوگ موجود تھے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close