اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نشاد اور راجنگم کو راجیہ سبھا نے خراج عقیدت پیش کیا گیا

راجیہ سبھا نے آج اپنے دو سابق ارکان این راجنگم اور کیپٹن جے نارائن نشاد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائيڈ نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی ایوان کو دونوں سابق ممبران کے انتقال کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ 88 سالہ مسٹر نشاد کا طویل علالت کے بعد پیر کے روز انتقال ہو گیا۔ مسٹر نشاد نے جولائی 2004 سے مارچ 2008 تک اس ایوان میں بہار کی نمائندگی کی تھی اور وہ سال 1996 سے 98 تک مرکزی وزیر بھی رہے تھے۔ وہ 11 ویں، 12 ویں، 13 ویں اور 15 ویں لوک سبھا کے رکن بھی تھے۔

انہوں نے کہا کہ مسٹر راجنگم نے اس ایوان میں تمل ناڈو کی نمائندگی کی تھی۔ وہ اپریل 1984 سے اپریل 1990 تک اس ایوان کے رکن تھے۔ گذشتہ 22 دسمبر کو ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ اس کے بعد ایوان میں موجود ارکان نے خاموشی اختیار کرکے آنجہانی سابق اراکین کوخراج عقیدت پیش کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close