تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

نسلی تبصرہ معاملہ: معافی سے نہیں بنی بات، سرفراز 4 میچوں کے لئے معطل

جنوبی افریقہ کے دورے پر گئی پاکستان ٹیم کو سیریز کے درمیان ہی بڑا جھٹکا لگا ہے. کیونکہ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد پر نسلی تبصرہ کرنے کی وجہ سے آئی سی سی نے چار میچوں کی پابندی لگا دی ہے.

کیا تھا پورا معاملہ:
جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 203 رنز بنائے. جس کے جواب میں میزبان ٹیم نے 80 کے اسکور تک 5 وکٹ گنوا دیئے. لیکن اس کے بعد افریقی بلے باز اینڈلے فیہلوکوایو اور نوجوان بلے باز وین ڈرڈيوسن کریز پر جم گئے اور انہوں نے ٹیم کو جیت دلا کر ہی دم لیا.

لیکن جب ان دونوں بلے بازوں کی شراکت پاکستان کے لئے مصیبت بن رہی تھی تو سرفراز بوکھلا گئے اور اسٹمپ کے پیچھے سے انہوں نے تبصرہ کیا جو کہ اسٹمپ مائیک میں انکی آواز قید ہوگئی. سرفراز نے کہا، کہ ‘ابے کالے! تیری امی آج کہاں بیٹھی ہیں؟ کیا پڑھوا کے آیا ہے؟ ‘

حلا نکہ پاکستان کے کپتان سرفراز احمد نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اینڈلے فیہلوکوایو سے نسلی تعصب پر مبنی تبصرہ کے لئے ذاتی طور پرمعافی مانگی ہے۔ سرفراز نے فیہلوکوایو سے ہاتھ ملاتے ہوئے ایک تصویر کے ساتھ ٹویٹ کیا کہ آج صبح میں نے فیہلوکوایو سے ملاقات کرکے ان سے ذاتی طور پر معافی مانگی اور مجھے امید ہے کہ جنوبی افریقہ کے لوگ بھی میرے معافی کو تسلیم کریں گے۔ ”

جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈو پلیسس نے اس معاملے میں کہا کہ ان کی ٹیم نے سرفراز کو معاف کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا، "ہم انہیں معاف کر رہیں ہے کیونکہ انہوں نے اپنی غلطی کے لئے معافی مانگ لی ہے اور اس کی ذمہ داری بھی لی ہے لیکن یہ معاملہ ہمارے دائرے سے باہر ہے اور اب بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ہی اس سے نمٹنا ہے۔ "

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close