تازہ ترین خبریںدلی نامہ

نریندر مودی ’پھینکو‘ طبقہ کا سب سے بڑا سردار: ’آپ‘

17ویں لوک سبھا کے انتخابات میں تشہیر کے دوران ایک دوسرے پر الزام جوابی الزامات کے دوران لیڈروں کی زبان کی سطح پہلے کے انتخابات کے مقابلہ کہیں زیادہ نیچے گری ہے۔

راجدھانی دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر 12مئی کو ہونے والے انتخابات سے پہلے جہاں گرمی اپنا قہر دکھا رہی ہے وہیں لیڈروں کی زبان بھی اپنا رنگ دکھا رہی ہے اور عام آدمی پارٹی نے جمعرات کو وزیراعظم نریندر مودی کو ’پھینکو‘ (ڈینگ مار) کمیونٹی کا سرغنہ قرار دیا ہے۔ عام آدمی پارٹی کا یہ بیان مسٹر مودی کے بدھ کو رام لیلا میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتوں امیدواروں کے حق میں منعقدہ انتخابی ریلی میں عام آدمی پارٹی پر کئے گئے اس تبصرے پر آیا ہے جس میں اس کے ’ناکام‘ ماڈل کو دہلی کے لوگوں کی حالت زار کا ذمہ بتایا گیا ہے۔

عام آدمی پارٹی کے تیز ترار لیڈر اور راجیہ سبھاکے رکن سنجے سنگھ نے کہاکہ اروند کیجرریوال کی قیادت والی حکومت ’ناکام‘ نہیں بلکہ ’کرم‘ کرنے والی حکومت ہے۔ پارٹی کے یہاں واقع دفتر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مسٹر سنگھ نے کہاکہ ہم ناکام نہیں، کام کرنے والی حکومت ہیں۔ ہمارے وزیراعظم پھینکو کمیونٹی کے سربراہ ہیں۔ مسٹر مودی نے بدھ کو جو کچھ کہا اس میں جھوٹے الزامات کے علاوہ ذرا بھی سچائی نہیں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close