اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نریندر مودی پھر وزیراعظم بنے تو سیاست چھوڑ دوں گا: ایچ ڈی ریونا

کرناٹک کے تعمیرات عامہ کے وزیر ایچ ڈی ریونا نے کہا کہ اگر مسٹر مودی پھر وزیراعظم بن گئے تو وہ سیاست کو خیرباد کہہ دیں گے۔ مسٹر ریونا نے جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں سے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنتادل سیکولر کا مقصد فرقہ پرست پارٹی کو اقتدار سے ہٹانا اور کسانوں کے مفادات کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ ترقی پسند اتحاد (یوپی اے) عام انتخابات کے بعد مرکز میں حکومت بنائے گا۔ مسٹر مودی کے ذریعہ کسانوں کے تعلق سے کئے گئے کاموں سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت نے پردھان منتری کسان یوجنا میں جوڑنے کے لئے پندرہ لاکھ کسان کنبوں کے نام بھیجے ہیں لیکن بی جے پی کے لیڈر الزام لگا رہے ہیں کہ ریاستی حکومت نے فہرست نہیں بھیجی ہے ۔ مسٹر ریونا نے دعوی کیا کہ جنتادل ۔ایس اور کانگریس اتحاد ریاست میں 22لوک سبھا سیٹیں جیتے گا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close