اترپردیشتازہ ترین خبریں

نرنجنی اکھاڑے کے مہنت آشیش گری نے کی خودکشی

اترپردیش کے ضلع پریاگ راج میں نرنجنی اکھاڑے کے مہنت آشیش گری نے اتوار کو لائسنسی پستول سے گولی مار کر خودکشی کرلی۔ آشش لمبے عرضے سے لیور کے عارضے میں مبتلا تھے۔سادھو سنتوں کے مطابق مہنت نے بیماری سے پریشان ہوکر ایسا قدم اٹھا یا ہے۔

اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری نے بتایا کہ آشیش گری بلڈ پریشر اور پیٹ کی بیماری سے پریشان تھے ان کا لیور خراب ہوگیا تھا اسی سے وہ پریشان رہا کرتے تھے۔ مہنت گری کے مطابق صبح انہوں نے آشیش گری سے فون پر بات کی تھی۔ انہوں نے ناشتہ کے لئے باگمبھری گدی مٹھ میں بلایا تھا۔آشیش گری نے اسنان کرکے پہنچنے کی بات کہی تھی۔ کچھ دیر بعد جب وہ نہیں پہنچے تو مٹھ میں رہنے والے دارا گنج ان کی رہائش گاہ پہنچے۔ دوسری منزل پر بنے ان کے کمرے کا دروازہ کھلا تھا اور نیچے زمین کے اوپر ان کے بستر پر ان کی خون سے لت پت لاش پڑی ہوئی تھی۔ ان کے ہاتھ میں پستول تھا۔

اکھاڑا پریشد کے صدر نریندر گری،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(ڈی آئی جی) کے پی سنگھ اور سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(شہر)برجیش شریواستو نے موقع پر پہنچ کر حالات جائزہ لیا۔ فارنسک ٹیم نے بھی جائے وقوع پر پہنچ کر جانچ پڑتال کی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھی دیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close