تازہ ترین خبریںدلی نامہ

نجی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے گارجین عام آدمی پارٹی کو دیں ووٹ: منیش سسودیا

دہلی کے وزیر تعلیم منیش سسودیا نے راجدھانی کے سبھی نجی اسکولوں میں پڑھنے والے بچوں کے گارجین سے اپیل کی ہے کہ لوک سبھا کی ساتوں سیٹوں پر اتوار کو ووٹ ڈالنے ضرور جائیں اور مرکز میں ہمارے ہاتھ مضبوط کرنے کے لئے ووٹ ڈالیں۔

مسٹر سسودیا نے کئی ٹوئٹ کئے اور لکھا کہ ’’دہلی کے سبھی پرائیویٹ اسکولوں کے والدین سے میری اپیل ہے کہ کل ووٹ ڈالنے ضرور جائیں اور مرکز میں ہمارے ہاتھ مضبوط کرنے کےلئے ووٹ ڈالیں تاکہ اگلی مرکزی حکومت آپ کے کاموں میں رخنہ نہ ڈالیں۔ انہوں نے لکھا کہ ’’گزشتہ چار سال میں ہم نے دہلی کے بڑے بڑے اسکولوں کی فیس نہیں بڑھنے دی۔ جو اسکول دہلی میں پانچ ہزار روپے فیس لے رہے ہیں وہ نوئیڈا، گڑگاؤں سے دوگنی فیس لے رہے ہیں۔

ہمارے راستے میں خوب روڑے اٹکائے گئے پھر بھی ہم اڑے رہے اور بڑے بڑے اسکولوں کی فیس بڑھنے سے روکی۔ میرا پرائیویٹ اسکولوں کے والدین سے درخواست ہے کہ جو اسکول من مانے طریقے سے فیس میں اضافہ کررہے ہیں ان کے بارے میں سارے ثبوت ہمیں بتائیں ہم ان کی جانچ کرائیں گے۔ پرائیوٹ اسکول کے ایک ایک والدین کے ساتھ میں اور وزیراعلی کھڑے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close