بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

نتیش کے پاس جھوٹی شان اور فضول خرچی کیلئے ہے کروڑوں روپے: لالو پرساد یادو

مشہور چارہ گھوٹالہ معاملے میں جیل میں بند راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی) صدر لالو پرساد یادو نے بہار کی طبی صورتحال پر پٹنہ ہائی کورٹ کے تبصرہ کے بہانے ‘جل۔ جیون۔ ہریالی’ یاترا اور انسانی زنجیر کو لیکر وزیراعلیٰ نتیش کمار پر نشانہ لگاتے ہوئے آج کہاکہ مسٹر کمار کے پاس درگتی کی مار جھیل رہے اسکولوں، اسپتالوں، نوجوانوں، کسانوں اور غریبوں کی حالت میں سدھار کیلئے پیسے نہیں ہیں لیکن اپنے انیتک مہیمامنڈن یعنی خیر اخلاقی اور جھوٹی شان شوکت اورفضول خرچی کیلئے کڑوروں روپے ہیں۔

مسٹر یادو کے ٹوئٹر ہینڈل پر پٹنہ ہائی کورٹ کے اخبار میں شائع تبصرے کی کترن پوسٹ کر کہا گیا ‘نتیش جی آپ کے پاس درگتی کی مار جھیل رہے اسکولوں، اسپتالوں، طلباء، نوجوانوں، کسانوں اور غریبوں کی حالت میں سدھار کیلئے پیسے نہیں ہیں لیکن اپنے غیر اخلاقی مہیما منڈن پر فضول خرچی کیلئے کروڑوں روپے ہے۔ یہ آج کے اخبار کی کترن ہے۔ ہائی کورٹ نے شاباشی دی ہے۔ واضح رہے کہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سنجے کرول اور جسٹس ڈاکٹر انیل کمار اپادھیائے کی بینچ نے جمعرات کو ریاست کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتال کی زمین پر کئے گئے تجازات کے خلاف ویکاس چندر عرف گڈو بابا کی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے کہاکہ بہار میں صحت خدمات کی بدحالی کی وجہ سے یہاں کے بڑے افسران اپنا علاج ریاست کے باہر کراتے ہیں اور ان کے علاج پر خرچ کی ادائیگی حکومت کو کرنی پڑتی ہے۔

بینچ نے کہاکہ وہیں دوسری ریاستوں میں فورتھ گریڈ ملازمین سے لیکر سنیئر افسران تک اپنا علاج متعلقہ ریاستوں کے سرکاری میڈیکل کالج اسپتالوں میں ہی کراتے ہیں۔ جس سے ان ریاستوں کے سرکاری اسپتالوں کی طبی معیار کا بھی پتہ چلتا ہے۔ اگر بہار کے سرکاری اسپتالوں میں طبی خدمات نہیں بہتر ہوئیں تو عدالت سرکاری ملازمین کے طبی اخراجات کی ادائیگی پر روک لگانے پر غور کرے گی۔ آرجے ڈی صدر کے ٹوئٹر ہینڈل پر کئے گئے ایک دیگر ٹوئٹ میں کہا گیا کہ سخت سردی میں انسانی زنجیر میں اگر افسر زبردستی بوڑھے، بچوں، عورتوں، اسکولی طلبا اور عام شہریوں کو کھڑا کرے تو اس کا ویڈیو بناکر ڈال دینا۔ کروڑوں کا سرکاری خرچ، فوٹو کھینچنے کے لئے 18 ہیلی کاپٹر، ممبئی سے فوٹو گرافر بلانا یہ نوٹنکی اور فضول خرچ کیوں۔

مسٹر یادو نے کہاکہ غریبوں کا 24500 کروڑ روپے‘چھل۔ چھیجن گھڑیالی’ کے نام پر لوٹا اور اب کروڑوں روپے انسانی زنجیر کے نام پر۔ عام شہریوں کے املاک کی بربادی اور نوٹنکی کی یہ انتہا۔ سیلاب راحت میں کبھی پلٹو رام‘نتیش کمار ’نے 18 ہیلی کاپٹر نہیں لگائے جو اب انسانی زنجیر کا فوٹو کھینچے کیلئے کروڑوں خرچ کر 18ہیلی کاپٹر منگوائے ہیں۔ آرجے ڈی صدر نے کہاکہ‘نتیش ایک غیر حساس تانا شاہ ہیں۔ عوام کی تکلیفوں کی انہیں کوئی پرواہ نہیں۔ریاست کے اسکول، کالج، اسپتال بدحالی کا رونا رو رہے ہیں۔ کروڑوں نوجوان بے روزگار بیٹھے ہیں لیکن یہ سرکاری خرچ پر سیاسی یاترا کرکے خزانے کا کروڑوں لوٹ رہے ہیں اور کروڑوں روپے برباد کر رہے ہیں۔

وہیں مسٹر یادو نے کی اہلیہ اور سابق وزیراعلیٰ رابڑی دیوی نے ٹوئٹ کر بھوجپوری میں مہنگائی اور بے روزگارپر مرکزی حکومت پر حملہ بولا اور کہاکہ مہنگائی، بے روزگاری نے جنتا کے کمر توڑ دے لس۔ بازار میں ایسن آگ لگل با کی غریب کے جیل محال ہو گئل با۔ ہر جنس کے بھا پانچ سے دس گنا بڑھ گئیل با۔ جنتا کے پاس جئے خاطر خریداری کرکے پئیسہ نئی کھے۔ اوپر سے غریب کے ناگرکتا چھیننے کے شڑینتر ہو رہل با۔ اہ لڑائی میں ہم روا سب کے ساتھ بانی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close