بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

نتیش حکومت نے بہار کو تباہی کےدہانے پر پہنچایا: آرجے ڈی

بہار کی اہم اپوزیشن پارٹی راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) نے الزام لگاتے ہوئے آج کہاکہ نتیش حکومت نے اپنے 14 سال کی مدت کار میں ریاست کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

یوتھ آرجے ڈی کے قومی صدر اور سابق رکن پارلیمان شیلیش کمار عرف بولو منڈل نے یہاں صحافیوں سے بات چیت میں ریاست میں ہو رہے ضمنی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (آرجے ڈی) امیدواروں کے ہارنے کا دعوی کرتے ہوئے کہاکہ نتیش حکومت نے اپنی 14سالہ مدت کار میں ریاست کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ انھوں نے کہاکہ ریاست کے ووٹروں نےنتیش حکومت کو سبق سکھانے کا ارادہ کر لیا ہے۔

مسٹر منڈل نے کہاکہ این ڈی اے کے عوامی نمائندوں نے ناتھ نگر اسمبلی حلقہ کے عوام کو پچھلے 15برسوں سے دھوکہ دیا ہے۔ انھوں نے سوال کرتے ہوئے کہاکہ آج ریاست اور مرکز میں این ڈی اے کی حکومت ہے۔ بہار نے این ڈی اے کو 40 میں 39 ارکان پارلیمنٹ دیے ہیں اس کے باوجود بہار کی ترقی ٹھپ ہے۔

سابق رکن پارلیمان نے کہاکہ بہار میں پچھلے 14 برسوں سے وزیراعلی نتیش کمار کی حکومت ہے، پھر بھی بھاگلپور لوک سبھا حلقہ کے لوگ ہرسال سیلاب اور کٹاؤ کی پریشانی برداشت کرنے کو مجبور ہیں۔ ضلع کے تین لاکھ سے زیادہ افراد سیلاب سے متاثر ہوئے۔ درجنوں گاؤں کٹاؤ کی وجہ سے دریائے گنگا میں بہہ گئے لیکن حکومت نے متاثرہ لوگوں کی خیریت تک نہیں معلوم کی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close