Khabar Mantra
جرم نامہمسلم دنیا

ہمیں انسانیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو بہتر بناکر رکھنا چاہئے

مولانا سید ارشد مدنی نے ہولی ملن تقریب میں شرکت کرکے دیا آپسی بھائی چارے کا پیغام

دیوبند:جمعیۃ علمائ ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے آج دیوبند میں منعقد ایک ہولی ملن پروگرام میں شرکت کی،اس دوران انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپسی میل ملاپ اور ایک دوسرے کے تہواروں میں شرکت کرکے ہم آہنگی کو برقرار کھا جاسکتاہے، ملک کی ترقی اور امن وسلامتی کے لئے یہاں کی قدیم روایتوں اور آپسی بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔دیوبند کے متصل موضع بھائیلہ میں بی جے پی لیڈر کرنل راجیو کی رہائش گاہ پر منعقد ہولی ملن تقریب میں مولانا سید ارشد مدنی کہاکہ ہم سب ایک ہی ماں باپ کی اولادہیں،اسلئے بھائی چارہ کو تقویت دینا اور فرقہ پرستوں کی شکست دینا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم سب کو فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھتے ہوئے خوشگوار ماحول بنائے رکھنا چاہئے، انہوںنے کہاکہ جو لوگ آج فرقہ پرستی پھیلارہے ہیں اور سماج کے اندر نفرت کا زہر گھول رہے ہیں ہم اس طرح کی تمام حرکتوں کو کنڈم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مذہب سے اوپر اٹھ کر انسانیت کی بنیاد پر اپنے تعلقات کو بہتر بناکر رکھنا چاہئے، کیونکہ یہی وہ بنیاد ہے جس کی وجہ سے پورے ملک میں آپسی بھائی چارہ کو قائم رکھا جاسکتاہے، انہوں نے کہاکہ فرقہ پرستی اور نفرت ملک کی ترقی کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ہے۔ مولانا ارشد مدنی نے کہاکہ گنگا جمنی تہذیب والے اس ملک میں صدیوں سے عوام ایک دوسرے کے ساتھ پیارو محبت سے رہتے چلے آرہے ہیں۔مولانا مدنی نے کہاکہ وہ ملک میں آپسی بھائی چارے کو مضبوط بنانے کے لئے ہمیشہ سے کوشاں ہیں اور آگے بھی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ تہواروں پر ملنے جلنے سے دلوں کی دوریاں ختم ہوتی ہیں اسلئے اس تہذیب اور روایت کو برقرار رکھناچاہئے۔ کرنل راجیو نے مولانا ارشد مدنی کی آمد پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے ان کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ ہماری ادنیٰ سی دعوت پر مولانا مدنی کی آمد ہمارے لئے فخر کی بات ہے،انہوںنے کہاکہ اس طرح ایک دوسرے کے پروگراموں میں شرکت سے آپسی بھائی چارے کو فروغ ملتاہے۔اس موقع پر کلدیپ سنگھ پنغیر،نیرج رانا،راجپال سنگھ، ٹھاکر حکم سنگھ،بلو،اشوک دھیمان،رام بھروسے، ببلی سنگھ، دھرم پال سنگھ وغیرہ موجودرہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close