اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نارائن دت تیواری کا انتقال: جس دن ہوئے پیدا، اسی دن لی آخری سانس

اترپردیش کے تین بار وزیراعلی رہے ،سابق سیاست داں نارائن دت تیواری کا جمعرات کو یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 93برس کے تھے۔ وہ لمبے وقت سے بیمار تھے اور وہ یہاں کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل تھے۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ آج ہی کے دن یعنی 17اکتوبر1925کو نارائن دت تیواری پیدا ہوئے تھےاور آج ہی 17اکتوبر 2018 کو انکا انتقال ہوا ہے. وہ اتراکھنڈ میں 17اکتوبر1925کو نینی تال ضلع کے بلوتی گاؤں میں پیدا ہوئے مسٹر تیواری اتراکھنڈ کے وزیراعلی اور آندھرپردیش کے گورنر بھی رہے۔ انہوں نے مرکزی وزیر کے طورپر بھی اپنی خدمات دیں۔ ان کے خاندان میں ان کی اہلیہ اجولا تیواری اور ایک بیٹا روہت شیکھر ہے۔

بھارت چھوڑو آندولن میں جیل جانے والے مسٹر تیواری نے آزادی کے بعد پرجا سوشلسٹ پارٹی سے اپنا سیاسی کریئر شروع کیا تھا۔ وہ بعد میں کانگریس کے اہم لیڈر اور ملک کے پہلے ایسے سیاست داں ہوئےجنہیں دو ریاستوں کے وزیراعلی ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ انہوں نے کانگریس سے الگ ہوکر تیواری کانگریس بھی قائم کی تھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close