اپنا دیشتازہ ترین خبریں

نائیڈو کی ارکان پارلیمنٹ کو نصیحت، مناسب وجہ پر ہی ایوان سے لیں چھٹی

راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے آج ارکان پارلیمنٹ کو نصیحت دی کہ وہ مناسب وجہ پر ہی ایوان سے چھٹی لیں۔

ایوان کی کارروائی شروع کرنے سے پہلے مسٹر نائیڈو نے ارکان کو اطلاع دی کہ بینی پرساد ورما نے صحت خراب ہونے اور کیرالہ کانگریس (ایم)کے جوش کے منی نے پارٹی کے کام کاج کےلئے چھٹی کی درخواست دی ہے۔ ایوان کے ذریعہ ان اراکین کو چھٹی کی اجازت دیئے جانے کے بعد مسٹر نائیڈو نے کہا کہ ایوان نے مسٹر منی کو چھٹی کی اجازت دے دی ہے لیکن اراکین کو چھٹی لینے کےلئے پارٹی کے کام کاج کا ذکر نہیں کرنا چاہئے کیونکہ سبھی لیڈروں کو پارٹی کا کام کرنا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے سبھی ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ وہ چھٹی لینے کےلئے مناسب وجہ لکھیں۔پارٹی کے کام کاج کو بطور چھٹی کی وجہ پیش نہیں کیا جانا چاہئے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close