آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

نائیجیریا کے دو بڑے دریاؤں میں طغیانی، 100سے زائد افراد ہلاک

نائیجیریا کے 2 بڑے دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلاب سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے اور ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے ہیں. برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نائیجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی (نیما) کا کہنا تھا کہ طوفانی بارشوں سے نائیجر دریا اور بینو دریا میں طغیانی آئی۔ جسکی وجہ سے ملک میں سیلاب کی کیفیت بنی ہوئی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ طغیانی سے ملک بھر میں سیلاب آیا جس میں دیہی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں. رپورٹ کے مطابق، حکومت نے دریا کے کنارے کے لوگوں کو محفوظ مقامات پرلے جانے کا مطالبہ کیا ہے. مرکزی اور جنوبی نائیجیریامیں سیلاب سے کھیتی بری طرح سے متاثر ہوئی ہے وہاں کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ سب سے زیادہ نائجیریا کے ریاست متاثر ہوئے ہیں، جہاں 40 سے زیادہ افراد مر چکے ہیں.

نائجیریا کے اہلکار سیلاب کو ایک ہنگامی صورتحال کے طور پر اعلان کرنے پر غور کر رہے ہیں. جہاں سخت سیلاب کے باعث 30 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں. اہلکار کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں پھر سے سیلاب آنے کا اندیشہ ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close