اپنا دیشتازہ ترین خبریں

‘می ٹو‘ معاملات کی جانچ کے لئے حکومت ججوں کی ایک کمیٹی قائم کرے گی: منیکا گاندھی

مرکزی حکومت نے ’می ٹو‘ مہم کے حوالے سے سامنے آنے والی جنسی بدسلوکی کے معاملات کی تحقیقات کے لئے ریٹائرڈ ججوں کی ایک کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خواتین و اطفال کی بہبود کی مرکزی وزیر منیکا گاندھی نے ٹویٹ کرکے کہاکہ وزارت اس طرح کے معاملات کی تحقیقات کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کرے گی جس میں سینئر ججوں اور قانونی ماہرین کو رکن کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ محترمہ گاندھی نے کہا کہ، ’’ جنسی زیادتی کی شکایات کو لے کر جو خواتین میرے پاس آئیں ہیں مجھے ان پر "یقین ہے میں ہر شکایت کے پیچھے درد اور صدمے کو سمجھتی ہوں۔

آپ کی جانکاری کے لئے بتا دیں کہ مرکزی وزیرایم جے اکبر پر لگے الزامات کے بارے میں منگل کو منیکا گاندھی نے ایک ٹی وی چینل کے ساتھ بات چیت میں کہا تھا کہ جنسی زیادتی کے الزامات کو سنجیدگی سے لیا جانا چاہئے، کیونکہ خواتین اکثر باہر بولنے سے سے ڈرتی ہیں. انہوں نے کہا کہ ‘بہت سے لوگ جو اعلی عہدے پر ہیں اکثر ایسا کرتے ہیں اور میڈیا، سیاست یا کئی کمپنیوں میں بھی ایسا ہوتا ہے.’

منیکا گاندھی نے آگے کہا کہ خواتین اکثر باہر بولنے سے ڈرتی ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ لوگ ان کا مذاق اڑایں گے اور ان کے کردار پر تہمت لگایں گے، لیکن اب خواتین اسکو لیکر بول رہی ہیں. تو ان کے الزام کو سنجیدگی سے لیکر کاروائی ہونی چاہئے.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close