اپنا دیشتازہ ترین خبریں

میں گرفتاری کی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں: محبوبہ مفتی

قومی شاہراہ پر پابندی کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے کے بیان پر انہیں گرفتار کرنے کے بی جے پی مطالبے کے ردعمل میں پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وہ دھمکیوں سے خوف زدہ ہونے والی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ بی جے پی کے ریاستی ترجمان اعلیٰ سنیل سیٹھی نے کہا کہ کہ سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بیان کہ لوگ گاڑیاں چلا کر قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک پر ہفتے میں دو دن کی پابندی کی خلاف ورزی کریں، کے خلاف ایف آئی آر درج کیا جانا چاہئے۔ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘بی جے پی مجھے قومی شاہراہ پر عائد پابندی، جس کے تحت لوگوں کو اپنی ہی سڑکوں پر چلنے کی اجازت نہیں دی جاررہی ہے، کی خلاف ورزی کرنے کے لئے لوگوں کو اکسانے کے الزام میں گرفتار کروانا چاہتی ہے۔ لیکن ایسی دھمکیوں سے میں خوف زدہ نہیں ہونے والی ہوں، میں آسانی سے ہار ماننے والوں میں سے نہیں ہوں’۔

بتادیں کہ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے گذشتہ روز قومی شاہراہ پر پابندی کے خلاف احتجاج کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا تھا ‘میں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر اپنی گاڑیاں چلا کر اس حکم نامے کی خلاف ورزی کریں پھر میں دیکھتی ہوں کہ کون کیا کرے گا’۔ انہوں نےمزید کہا تھا ‘میں سمجھتی ہوں کہ یہ کوئی فلسطین اور اسرائیل کا رشتہ نہیں ہے۔ اگر حکومت ہند، جموں کشمیر کو اسرائیل اور فلسطین کے رشتے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اس کو فلسطین جیسے حالات کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے’۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close