اپنا دیشتازہ ترین خبریں

میں چوکیدار ہوں، عوام کے پیسوں پر پنجہ نہیں پڑنے دوں گا: پی ایم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج خود کو ملک کا چوکس چوکیدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے رہتے ہوئے عوام کے پیسوں پر کوئی پنجہ نہیں ڈال سکتا۔

مسٹر نریندر مودی نے یہاں تال کٹورہ اسٹیڈیم سے ملک کے پانچ سو سے زیادہ مقامات پر ‘میں بھی چوکیدار ہوں’ مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوانی کے خلاف ان کی حکومت نے سخت قدم اٹھایا ہے اور جس نے بھی غلط کام کیا ہے وہ بچ نہیں سکتا ہے۔ ان کی حکومت نے کرپشن پر شکنجہ کسا ہے اور ان کے چوکیدار ہوتے ہوئے ملک کو کوئی نہیں لوٹ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ” ملک کے عوام اس چوکیدار کو پسند کرتے ہيں۔ اس چوکیدار پر ملک کے عوام کا اعتماد ہے تو یہ چوکیدار کوئی بدعنوانی نہیں ہونے دے گا اور کسی بدعنوان کا پنجہ ملک کے عوام کے پیسے پر نہیں پڑنے دے گا”۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کے لئے کام کرنے والا ہر شخص چوکیدار ہوتا ہے اور چوکیدار کسی چوکھٹ سے بندھا ہوا نہیں ہوتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے عوام کو راجہ مہاراجاؤں کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ ایک چوکیدار ہی چاہئے اور وہ چوکیدار کی ذمہ داری نبھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ملک کے 125 کروڑ لوگوں نے اس چوکیدار کو بھرپور پیار دیا ہے اور اب ملک کے عوام چاہتے ہيں کہ یہی چوکیدار پھر ملک کی باگ ڈور سنبھالے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close