آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

میک انڈیا کے تحت تیار کئے جائیں گے روسی طیارے، ہیلی کاپٹر اور آبدوز کے کل پرزے

ہندوستان اور روس نے آج اس بات پر رضامندی کا اظہار کیا کہ روس سے خریدے گئے گئے طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور آبدوزوں و دیگر پلیٹ فارم کے کل پرزے ’میک ان انڈیا‘ کے تحت مشترکہ طور سے ہندوستان میں ہی تیار کئے جائیں گے۔

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی شوئیگو کی صدارت میں فوجی تکنیکی تعاون پر ہند-روس بین حکومتی کمیشن کی آج یہاں ہونے والی 18ویں میٹنگ میں یہ رضامندی ہوئی۔دونوں فریقوں نے کاموو 226ہیلی کاپٹروں ،جنگی جہازوں اور فوج کے آرمڈ سسٹم سے متعلق مشترکہ پیداواری پروجیکٹوں پر غور و خوض کیا گیا۔ دونوں اس بات پر راضی ہوئے کہ ہندوستانی افواج کے ہاتھوں استعمال کئے جارہے روسی پلیٹ فارم کے کل پرزے مودی حکومت کے کثیر المقاصد ’میک ان انڈیا‘ منصوبہ کے تحت ہندوستان میں ہی بنائے جائیں گے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close