تازہ ترین خبریںدلی نامہ

میٹرو پنک لائن: شیووہار سے ترلوک پوری سنجے لیک سیکشن کا افتتاح

مرکزی شہری ترقیات اور ہاؤسنگ کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے بدھ کو یہاں دہلی میٹرو کی پنک (گلابی)لائن کے شیو وہار سے ترلوک پوری سنجے جھیل میٹرو اسٹیشن تک کے حصے کا افتتاح کیا۔ مسٹر پوری اور مسٹر سسودیا نے یہاں میٹرو بھون میں ریموٹ کے ذریعہ اس سیکشن کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر دہلی میٹرو کے منیجنگ ڈائرکٹر منگو سنگھ اور سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس سیکشن پر آج دوپہر بعد دو بجے سے مسافروں کے لئے میٹرو سروس شروع ہو جائے گی۔ تقریبا 18 کلومیٹر طویل اس حصے پر سروس شروع ہونے کے ساتھ ہی دہلی میٹرو نیٹ ورک تقریبا 314 کلو میٹر طویل ہو گیا۔ کل میٹرواسٹیشنوں کی تعداد بھی بڑھ کر 229 ہو جائے گی۔ میٹرو ریل سیفٹی کمشنر نے 24 اکتوبر کو اس بلاک پر میٹرو سروس کے آپریشن کے لئے سیکورٹی کو منظوری دی تھی. پنک لائن کی کل لمبائی 59 کلومیٹر کے قریب ہے اور اس پر ابھی مجلس پارک سے لاجپت نگر تک میٹرو چل رہی ہے.

پنک لائن کے 17.86 کلومیٹر لمبے اس حصے پر 15 ایلیویٹڈ اسٹیشن ہیں. دہلی میٹرو نے اب تک تیسرے مرحلے میں 106 کلومیٹر طویل لائن شروع کردی ہے جبکہ 34 کلومیٹر طویل لائن شروع کرنا ابھی باقی ہے

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close