بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

میوالال چودھری کا استعفیٰ منظور، اشوک چودھری کو ملی اضافی ذمہ داری

پٹنہ، (یو این آئی)
بہار کے گورنر پھاگو چوہان نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صلاح پر وزیر تعلیم ڈاکٹر میوالال چودھری کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ گورنر ہاﺅس سے موصولہ اطلاع کے مطابق گورنر مسٹر پھاگو چوہان نے آج وزیراعلیٰ نتیش کمار کی صلاح پر وزیر تعلیم ڈاکٹر میوالال چودھری کااستعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیراعلیٰ کی صلاح پر گورنر نے محکمہ تعلیم کی اضافی ذمہ داری عمارت تعمیرات کے وزیر اشوک چودھری کو سونپ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں…………..بہار کے نئے وزیر تعلیم میوا لال چودھری مستعفی

غورطلب ہے کہ بھاگلپور ایگریکلچر یونیورسیٹی تقرری گھوٹالے میں الزامات کی وجہ سے وزیر تعلیم کا عہدہ سنبھالنے کے تین گھٹے کے اندر ہی مسٹر چودھری نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس سے قبل مسٹر چودھری نے وزیراعلیٰ نتیش کمار سے ملاقات کی تھی اور ایسا سمجھا جاتاہے کہ وزیراعلیٰ نے ان پر لگے بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے انہیں فوراً استعفیٰ دینے کو کہا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close