اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مینکا گاندھی کو الیکشن کمیشن کا انتباہ

انتخابی کمیشن نے خواتین واطفال کی ترقی کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی کو اترپردیش کے سلطان پور میں کی گئی تقریر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے اور اس کے لیے انھیں متنبہ کیا ہے اور مستقبل میں اسکا اعادہ نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کمیشن نے سلطان پور کے سرکوڑا گاؤں میں محترمہ گاندھی کے 14 اپریل کو انتخابی ریلی کے دوران کی گئی تقریر کی ویڈیوکلپ منگاکر اسکا مطالعہ کیا اور نتیجہ اخذ کیا کہ انھوں نے اپنی تقریر میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ کمیشن نے پیر کو ایک حکم میں یہ بات کہی ہے۔

واضح رہے کہ 16اپریل کو کمیشن نے مسٹر گاندھی پر ایک دیگر معاملہ میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے الزام میں 48 گھنٹے کے لیے انتخابی مہم میں حصہ لینے سے روک دیاتھا۔ کمیشن نے محترمہ مینکا گاندھی کو متنبہ کیاہے کہ وہ آئندہ اس طرح کی تقریر دوبارہ نہ کریں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close