بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

مہاگٹھ بندھن میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان، آرجے ڈی 20 اور کانگریس 9 سیٹوں پر اتاریں گی امیدوار

بہار میں راشٹریہ جنتادل کے زیر قیادت مہاگٹھ بندھن نے آج ریاست کی سبھی چالیس لوک سبھا سیٹوں کی شناخت کرنے کے ساتھ ہی پہلے مرحلے کے امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

آر جے ڈی کے قومی ترجمان اور راجیہ سبھا ایم پی منوج جھا اور ریاستی صدر رام چندر پوربے نے یہاں مہا گٹھ بندھن کی حلیف جماعتوںکے لیڈران کی موجودگی میں سیٹوں کی تقسیم کا اعلان کیا اور ساتھ ہی پہلے مرحلے کی فہرست بھی جاری کی ۔

مسٹر جھا اور مسٹر پوربے نے بتایاکہ حلیف جماعتوں کے مابین سیٹوں کی تقسیم کے تحت آر جے ڈی کو 20، کانگریس کو 09، راشٹریہ لوک سمتا پارٹی ( آر ایل ایس پی ) کو پانچ، ہندوستانی عوام مورچہ ( ایچ اے ایم ) کو تین اور ویکاس شیل انسان پارٹی ( وی آئی پی ) کو تین جبکہ کمیونسٹ پارٹی پارٹی آف انڈیا ( سی پی آئی ایم ایل ) کو آرجے ڈی کے کوٹے سے ایک سیٹ دی گئی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close