اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: نانا پٹولے اسمبلی اسپیکر جبکہ فڑنویس اپوزیشن لیڈر منتخب

(کانگریس کے سنئیر لیڈر نانا ایف پٹولے کو بلا مقابلہ مہاراشٹراسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوگئے ہیں، یہ اس ممکن ہوا جب اپوزیشن بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار کشن کٹھورے نے مقابلہ سے اپنا نام واپس لے لیا۔ اس کا اعلان بی جے پی صدر چندر کانت پاٹل نے کیا۔

ناناپٹولے برسر اقتدار اتحاد شیوسینا، این سی پی، کانگریس مہا وکاس اگھاڑی کے امیدوار ہیں، جس نے گزشتہ روز ایوان میں 169/صفر سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا ہے۔ اس کا اعلان ایوان میں کیا گیا، اس کے بعد وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے، شیوسینا اور کانگریس-این سی پی کے سنیئر لیڈران انہیں مبارکباد پیش کی۔ ذرائع کے مطابق ناناپٹولے کی کامیابی کا اعلان بعد میں اسمبلی کے ایوان میں کیا جائیگا جب دو روز کے لیے خصوصی اجلاس کا آغاز ہوگا۔

یاد رہے کہ مہاراشٹر کے ساتھی وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈردیویندر فڈنویس اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ہوں گے۔ اس سے قبل پٹولے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے تھے کیونکہ بی جے پی کے امیدوار نے نام واپس لے لیاتھا۔ انہیں ادھو اور جینت پاٹل نے اسپیکر کی مسند تک پہنچایا۔ ادھو نے ان کے کام اور سیاسی سرگرمیوں کی ستائش کی، فڑنویس نے بھی تعریف کی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close