اپنا دیشتازہ ترین خبریں

’مہاراشٹر میں لوجہاد جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں‘

ممبئی، (یو این آئی)
مہاراشٹرا کے کانگریس پارٹی کے وزیر اسلم شیخ نے آج کہا کہ ریاست کو بی جے پی کی حکمرانی والی متعدد ریاستوں کی طرح ‘لو جہاد’ جیسا قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ نیز جو حکومتیں اپنی ناکامیوں کو چھپانا چاہتی ہیں وہ ایسے قوانین لا رہی ہیں۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مہاراشٹرا حکومت اپنا کام مؤثر طریقے سے کر رہی ہے اور اسے دوسری ریاستوں کی طرح قوانین لانے کی ضرورت نہیں ہے۔ محلوظ رہیکہ اترپردیش، ہریانہ اور مدھیہ پردیش میں بی جے پی حکومتوں نے کہا ہے کہ وہ ایسی شادیوں کو روکنے کے لئے قوانین کے نفاذ پر غور کر رہی ہیں جہاں ہندو خواتین کو محبت اور شادی کے نام پر ہراساں اور جبری طور پر مذہب تبدیل کرنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close