اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر میں آئین کی دھجیاں اڑا کر حکومت بنائی گئی ہے: کانگریس

کانگریس نے مہاراشٹرمیں فڑنویس حکومت کی تشکیل کی زبردست مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے چوری چھپے حکومت بنا کر آئین کی دھجیاں اڑائی ہیں اور ’بے شرمی کی انتہا‘ ہوگئی ہے لیکن اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے دوران اسے شکست دی جائے گی۔

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے کی جانب سے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) اور شیوسینا کے ساتھ اتحادی حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں پارٹی کی جانب سے مقرر کردہ لیڈروں احمد پٹیل، کے سی وینوگوپال اور ملک ارجن کھڑگے نے سنیچر کو یہاں مشترکہ نامہ نگاروں کی کانفرنس میں کہا ہے کہ ریاست میں جس طرح سے حکومت تشکیل دی گئی ہے پارٹی اس کی زبردست مذمت کرتی ہے اور اعتماد کی تحریک میں این سی پی اور شیوسینا کے ساتھ مل اسے شکست دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ آج صبح مسٹر دویندر فڑنویس کو وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا گیا۔ مہاراشٹر کی تاریخ میں شاید پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا ہے۔ یہ سیاسی عمل ریاست کی تاریخ کا سیاہ باب ہے۔ اسمبلی میں اعتماد کی تحریک آئے گی تو بی جے پی اور اس کا ساتھ دینے والوں کو مل کر شکست دیں گے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ’’مہاراشٹر میں آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ ہمارے سارے ممبران اسمبلی مضبوطی کے ساتھ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مہاراشٹر میں شیوسینا، این سی پی اور کانگریس اب بھی مل کر حکومت بنا سکتے ہیں اور اعتمادکے دوٹ کے دوران فڑنویس حکومت کو شکست دے کر نئی حکومت بنائی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کہا کہ مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے بی جےپی، این سی پی اور شیوسینا کو حکومت بنانے کا موقع دیاتھا لیکن کانگریس کو موقع نہیں دیا۔ اچانک آج صبح ایک لیڈر کو خاموشی کے ساتھ بلایا گیا اور انہیں وزیراعلی کے عہدے کا حلف دلایا گیا ہے۔

کانگریس لیڈروں نے کہا ہے کہ اس سے آئین پر اعتبار کرنے والے لوگوں کو چوٹ پہنچی ہے۔ آئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں اور شرمناک صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ سبھی پارٹی اصولی طور سے تیار تھے۔ کچھ مسائل پر شیوسینا کے ساتھ بات چیت ہونی تھی لیکن اس سے پہلے جو کچھ ہوا اس پر تنقید کرنے کے لئےالفاظ نہیں ہیں۔ یہ بہت ہی شرمناک ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close