اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر معاملہ: سپریم کورٹ کا فیصلہ، کل شام 5 بجے سے پہلے ہو فلورٹیسٹ

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے سیاسی بحران کا قانونی تصفیہ کرتے ہوئے کل ہی (بدھ کو) اسمبلی میں اکثریت ثابت کرانے کا منگل کو حکم دیا۔ جسٹس این وی رمن، جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس سنجیو کھنہ کی خصوصی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ کل پروٹیم اسپیکر کی تقرری کے بعد شام پانچ بجے تک ممبران اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا۔ اس کے بعد کل ہی اکثریت ثابت کرنے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

بنچ کی جانب سے جسٹس رمن نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ 27 نومبر کو شام پانچ بجے اکثریت کیلئے ووٹنگ کرائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ طویل عرصہ سے پارلیمانی روایات اور کورٹ کو لے کر بحث ہوتی رہی ہے لیکن پارلیمانی روایات میں کورٹ کا دخل نہیں ہوگا۔عدالت عظمیٰ نے کہا’’ہم گورنر سے درخواست کرتے ہیں کہ 27 نومبر کو خصوصی اجلاس بلایا جائے‘‘۔

کورٹ نے اکثریت ٹسٹ کے لئے ’اوپن بیلٹ‘ سے ووٹنگ کرانے کا بھی حکم دیا۔ ساتھ ہی آئینی مراحل کا عمل کا براہ راست نشر بھی کرنا ہوگا۔ اس کی ویڈیوگرافی بھی کی جائے گی۔ مہاراشٹر میں گورنر کی جانب سے بی جے پی کو حکومت بنانے کے لئے مدعو کرنے کے فیصلہ کے خلاف شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کی طرف سے دائر درخواست پر عدالت عظمی نے اتوار اور پیر کو مسلسل سماعت کرتے ہوئے تمام فریقوں کی دلیلیں سننے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا۔

اس دوران شیوسینا کی جانب سے سینئر وکیل کپل سبل نے خاص طور سے ذکر (اسپیشل مینشنگ) کرتے ہوئے فلور ٹسٹ ہونے تک فرنویس حکومت کو کوئی بھی پالیسی ساز فیصلہ کرنے سے روکنے کی درخواست کی، لیکن عدالت نے ان کی باتوں کو ان سنا کر دیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close