اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: ’مہالکشمی ایکسپریس‘ کے سبھی مسافر محفوظ

نیشنل ڈیزاسٹر رسپونس فورس (این ڈی آر ایف) نے سیکورٹی فورسیز کے ساتھ مل کر زبردست بارش کی وجہ سے بدلا پور میں پھنسی ہوئے مہالکشمی ایکسپریس میں سوار تمام افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا ہے۔ جس کی اطلاع یہاں سنیچر کو وزارت داخلہ نے دی۔

این ڈی آر ایف کی ٹیموں نے 6 کشتیوں کے ذریعہ صبح 9 بج کر 43 منٹ پر بازیابی آپریشن شروع کیا۔ مقامی پولس، کے ڈی ایم کی فائر بریگیڈ، تحصیل انتظامیہ اور مقامی ایڈمنسٹریشن اسٹیٹ ایمرجنسی آپریشن نے اس سلسلے میں ان کا بھرپور تعاون کیا۔

یہ ٹیمیں جن میں فلڈ ریلیف ٹیم اور غوطہ خور شامل ہیں سڑک کے ذریعہ پہنچے۔ مزیدیہ کہ خاص آلات اورغوطہ خوروں کے ساتھ ایک ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیا گیا ہے جو ٹرین کے نزدیک امداد کاموں اور صورت حال کا جائزہ لے گا۔ ساتھ ہی لوکل ٹاسک فورس (ٹی ڈی آرایف)، بحریہ اور این ڈی آر ایف اور فوج کے ایک کالم کو جائے وقوع پر بھیجا گیا ہے۔ فوج کے اس کالم میں 130 تربیت یافتہ فوجی ہیں جو کھانے پینے کی اشیا اور بچاؤ کے آلات لے کر آئے ہیں۔ بدلاپو اسٹیشن ممبئی سے 72 کلومیٹر دور واقع ہے۔

وزارت داخلہ کے افسران نے بتایا کہ سنیچر کو تقریبا صبح آٹھ بج کر 50 منٹ پر ریلوے سیفٹی کنٹرول روم نے اطلاع دی کہ بدلاپور کے نزدیک مہالکشمی ایکسپریس پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے پھنس گئی ہے اور مسافروں کو اس سے فوری طور سے نکالنے کی ضرورت ہے۔ ایک این ڈی آر ایف کی ٹیم کو چھ کشتیوں کے ساتھ جائے واقعہ پر فوری طور سے بھیجا گیا ہے اور دو اور این ڈی آرایف کی ٹیمیں چند گھنٹوں میں پہنچیں گی۔ بحریہ اور فضائیہ کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

ریلوے افسران کی ایک ٹیم، ریلوے پروٹیکشن فورس اور میڈیکل کی ٹیم جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈویزنل ریلوے منیجر ایم این پی سنگھ کررہے ہیں بدلاپوراسٹیشن پر موجود ہیں۔مزید اطلاع کے لئے ٹیلی فون نمبر 8828119001 جاری کیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close