اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: سجا شیواجی پارک…حلف برداری تقریب میں اہم شخصیات کی شرکت متوقع، سیکوریٹی سخت

کانگریس اور این سی پی کی مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈر ادھو بالا کیشو ٹھاکرے کو جمعرات کے دن حلف لینا ہے۔ اس سے قبل کہا گیا تھا کہ یکم دسمبر کو ان کی حلف برداری ہو گی۔ لیکن حلف بر داری کی یہ تقریب آج شام 6 بجکر 40 منٹ پر شیواجی پارک میں منعقد کی جائےگی۔

بتا دیں کہ جس میں ریاستی گورنر شری بھگت سنگھ کوشیاری پہلے ادھو ٹھاکرے کو وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف دلائیں گے اس کے بعد نائب وزیراعلیٰ حلف لیں گے اور پھر ان کے بعد ہی کابینی رفقاء اور پھر وزرائے مملکت کو حلف دلایا جائے گا۔ بقول پرفل پٹیل این سی پی تعلق رکھنے والا ایک ہی نائب وزیراعلیٰ ہوگا جبکہ کانگریس کے حصے میں اسپیکر کا عہدہ جائے گا۔

اطلاع کے مطابق ادھو ٹھاکرے کی کابینہ میں مجموعی طور پر 41 وزراء ہوں گے۔ شیو سینا کے 15 وزرا میں 11 کابینی اور چار وزرا مملکت ہوں گے، جبکہ کانگریس کے 13وزیر ہوں گے اور اسپیکر کا عہدہ بھی اس کے پاس ہی رہے گا۔

این سی پی کے کوٹہ میں بھی 13 وزیر ہوں گے۔ باوثوق ذرائع سے موصولہ اطلاع کے مطابق جن ممکنہ وزراء کے نام سامنے آئے ہیں ان میں این سی پی کی جانب سے اجیت پوار، جینت پاٹل، دلیپ ولسے پاٹل، حسن مشرف، چھگن بھجبل، نواب ملک، راجیش ٹوپے، انیل دیشمکھ، دھننجے منڈے اور جتندر اوہاڑ شامل ہیں۔ لیکن ابھی تک وزرائے مملکت کے نام واضح نہیں ہو سکے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close