اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: حکومت سازی کے لئے کانگریس ورکنگ کمیٹی کی منظوری

کانگریس ورکنگ کمیٹی کی جمعرات کے روز مہاراشٹر میں نئی حکومت بنانے کے سلسلے میں میٹنگ ہوئی۔ کانگریس کی اعلیٰ ترین فیصلہ کن کمیٹی نے شیوسینا اور این سی پی کے ساتھ مل کر ریاست میں حکومت بنانے سے متعلق عمل کو اپنی اجازت فراہم کر دی۔

صبح کانگریس ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ورکنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد مہاراشٹر انچارج سینئر کانگریسی لیڈر ملکارجن کھڑگے نے کہاکہ ہم نے این سی پی کے ساتھ ہوئی بات چیت کو کمیٹی کے سامنے رکھا۔ تینوں پارٹیاں ریاست میں حکومت بنانے کو لے کرمتفق ہو چکی ہیں۔ ابھی منیمم کامن پروگرام اور حکومت میں شراکت داری کو لے کر جماعتوں کے درمیان بحث کا دور جاری ہے۔

بدھ دیرشام کانگریس اور این سی پی کے لیڈروں نے ریاست میں مستحکم حکومت دینے کے سلسلے میں طویل میٹنگ کی تھی، جس میں شیوسینا کے ساتھ مشترکہ پروگرام کے مسئلے پر بھی چرچہ ہوئی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close