اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: حکومت سازی کے خلاف شیوسینا پہنچی سپریم کورٹ

مہاراشٹر میں ہو رہا سیاسی کھیل ایک نئی سمت چل پڑا ہے کیونکہ گونر بھگت سنگھ کوشیاری کی جانب سے دیوندر فڑنویس کو وزیر اعلیٰ اور اجیت پوار کو نائب وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف دلوانے کے خلاف شیوسینا کے بعد این سی پی اور کانگریس بھی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے۔

بتا دیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سنیچر کو دعوی کیاکہ مہاراشٹر میں دیوندر فدنویس۔اجیت پوار حکومت کو اسمبلی میں کم از کم 168اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے، جبکہ یہاں اکثریت کے لئے 145اراکین اسمبلی کی حمایت ضروری ہے۔

یاد رہے کہ مہاراشٹر میں جمعہ کی شب سبھی اس بات کو لے کر مطمئن تھے کہ اب شیوسینا-این سی پی-کانگریس کی حکومت بہت جلد بن جائے گی، لیکن ہفتہ کی صبح کچھ لوگ نیند سے بیدار بھی نہیں ہوئے ہوں گے جب بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلیٰ اور این سی پی لیڈر اجیت پوار نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدہ کا حلف لے لیا اور اس طرح سے پی جے پی حکومت سازی میں کامیاب ہوگئی، لیکن اس کے لئے یہ راہ آسان نہیں لگ رہی ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close