اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: حکومت سازی کا عمل شروع، شرد پوار کی تصدیق

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے صدرشردپوار نے ایک بار پھر کہاکہ مہاراشٹرمیں شیوسینا، کانگریس اور این سی پی کی مجوزہ حکومت جلد تشکیل دی جائیگی اور وہ اپنے پانچ سال مکمل بھی کرے گی۔

انہوں نے آج ناگپور میں اس امکان کو مسترد کردیا کہ ریاست میں وسط مدتی انتخابات ہوں گے جہاں فی الحال صدر راج ہے۔ پوار نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تینوں پارٹیاں ریاست کو یکساں قلیل ترین پروگرام کی بنیاد پر ترقی و فروغ کے لیے کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ فی الحال تینوں پارٹیاں سی ایم پی پر کام کر رہی ہیں اور ان کے درمیان تبادلہ خیال جاری ہےاور اتفاق کے بعد ہی حتمی فیصلہ پر پہنچیں گے۔

انہوں نے ان رپورٹوں کی تردید کی کہ بی جے پی اور این سی پی کے درمیان سرکار کی تشکیل کے لیے بات چیت کررہے ہیں،یااس سلسلہ میں کئی تجارتی کمپنیوں کا دباؤ ہے۔ پوار نے کہاکہ ہماری کانگریس، سینا اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ گفتگو جاری ہے اور ممبئی میں سی ایم پی پر بات چیت جاری ہے۔

سابق وزیراعلی فرنویس کے اس طنز پر کہ شیوسینا، این سی پی اور کانگریس کی مجوزہ حکومت چھ مہینے سے زیادہ نہیں قائم رہے گی، شردپوار نے کہاکہ "میں فڑنویس کو کافی عرصہ سے جانتا ہوں، لیکن۔ مجھے اس بات کا پتہ نہیں ہے کہ وہ نجومی ہیں۔ میں انتخاب کے دوران ان کے استعمال کیے جانے والے الفاظ "میں دوبارہ اقتدار میں آؤنگا، دوبارہ اقتدار میں آؤنگا، لیکن، یہ ممکن نہیں ہوسکا۔” شردپوار کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ سیکولرازم کا پرچم بلند کیا ہے اور اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم کسی کے خلاف ہیں۔ اس سوال پرکہ اقتدار کی ساجھیداری میں کون وزیراعلی بنے گا تو انہوں نے کہاکہ یکساں قلیل ترین پروگرام کے تحت فیصلہ کیا جائیگا۔

سیاسی ذرائع کے مطابق شیوسینا کو پانچ سال کے لیے وزیر اعلی کا عہدہ دیا جائیگا جبکہ کانگریس اور این سی پی کو پانچ پانچ سال کے لیے نائب وزیراعلی کے عہدے دیئے جائیں گے۔ کانگریس کو اسپیکر کا عہدہ دیا جائیگا اور 14 قلمدان اور این سی پی کو 12وزاتیں دی جائیں گی۔ اتوار کو شردپوار نئی دہلی میں کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کرسکتے ہیں اور انہیں رازی ترین صورتحال سے مطلع کریں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close