اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: انتخابی تشہیر کے دوران گڈکری اسٹیج پر بے ہوش

مرکزی وزیرنتن گڈکری ہفتہ کے روز مہاراشٹر کے شرڈی میں ایک ریلی سے خطاب کے دوران بے ہوش ہوکر گرپڑے۔

مسٹر گڈکری شیوسینا کے امیدوار سداشیولوکھنڈے کی انتخابی مہم کے لیے شرڈی آئے تھے۔ بھارتیہ جتنا پارٹی کے لیڈروں کے مطابق مسٹر گڈکری کے خون میں شوگرکی کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے وہ اچانک بے ہوش ہوگئے تھے۔ مسٹر گڈکری نے جیسے ہی تقریر شروع کی ویسے ہی اچانک گرپڑے، انھیں فورا علاج کے لیے قریب کے اسپتال میں لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے انکا معائنہ کیا اور اسکے بعد انھیں فورا ناگ پور لے جایا گیا۔

پارٹی لیڈروں نے بتایاکہ مسٹر گڈکری کی حالت اب ٹھیک ہے۔ واضح رہے کہ کچھ ماہ قبل اسی ضلع کے راہوری میں اسٹیج پر مسٹر گڈکری کے خون میں شوگر کی کمی کی وجہ سے وہ گرپڑے تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close