اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر اسمبلی الیکشن کے لیے کل رائے دہی

مہاراشٹر میں اسمبلی کی 288 نشستوں کے لیے پیر 21 اکتوبر کو پولنگ منعقد کی گئی، جس کے لیے 235 خواتین سمیت 3,237 امیدوارمیدان میں ہیں، جبکہ صبح 7بجے سے شام 6بجے تک رائے دہندگان اپنے رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے، بی جے پی۔شیوسینا محاذ دوبارہ اقتدار میں آنے کے لیے پُرامید ہے، لیکن دو روز سے ممبئی سمیت مہاراشٹر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، مغربی مہاراشٹر میں اتوار کو دن بھر موسلادھار بارش ہوئی۔ اس کا اثر پولنگ پر پڑنے کا اندایشہ ہے۔

مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس ناگپورجنوب مغرب سے قسمت آزما رہے ہیں، جبکہ سابق وزیراعلیٰ اور ایم پی سی سی صدر اشوک چوان ناندیڑ ضلع کے بھوکر اور ایک اور سابق وزیراعلیٰ پرتھوی راج چوان بھی ایک بارپھر ستارا ضلع میں کراڈ سے امیدوار ہیں۔ بی جے پی کو امیدہے کہ فڑنویس کی قیادت میں جایک بار بھی کامیابی حاصل ہوگی اور بی جے پی اور شیوسینا کی حکومت تشکیل دی جائے گی۔

شیوسینا سربراہ ادھوٹھاکرے کے صاحبزادہ آدیتہ ٹھاکرے بھی ممبئی کے ورلی اسمبلی حلقہ سے میدان میں ہیں۔ 29سالہ آدیتہ، ٹھاکرے فیملی کے پہلے شخص ہیں جوکہ انتخابی سیاست میں سرگرم ہیں۔ بی جے پی 164 اور شیوسینا 147نشستوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close