اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مہاراشٹر: اجیت پوار کے بعد دیویندرفڑنویس نے کیا استعفیٰ کا اعلان

مہاراشٹر میں جاری سیاسی ہلچل اپنے اختتامی وقت میں داخل ہو چکا ہے کیونکہ اب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس بھی اپنے عہدہ سے استعفی دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ جبکہ نائب وزیر اعلی اجیت پوار کچھ گنٹوں پہلے ہی اپنے عہدہ سے استعفی دے چکے ہیں۔ نائب وزیر اعلی اجیت پوار نے منگل کے روز حلف اٹھانے کے تین دن ہی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

بتا دیں کہ اس سے پہلے مہاراشٹر کے سیاسی بحران پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر امت شاہ اور کارگذار صدر جگت پرسادنڈا نے وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ پارلیمنٹ ہاوس کے احاطے میں وزیر اعظم نریندر مودی کے کمرے میں ہوئی اس میٹنگ کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبادلہ خیال کے دوران ہی مسٹر اجیت پوار کے استعفی کی خبر ملی۔ اس کے بعد فیصلہ ہوا کہ دیویندر فڑنویس بھی وزیر اعلی کے عہدہ سے استعفی دیدیں۔ نائب وزیر اعلی اجیت پوا ر عہدہ سے استعفی دے چکے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ سہ پہر تقریباً ساڑھے تین بجے مسٹر فڑنویس کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کو استعفی سونپنے کا امکان تھا۔ اس کو انہوں نے درست ثابت کرتے ہوئے اپنے استعفی کا اعلان کر دیا اب صرف اس کاغذی کاروائی باقی ہے. یاد رہے کہ مہاراشٹر میں جمعہ کی رات بھر چلنے والے ڈرامے کے بعد سنیچر کو صبح تقریباً ساڑھے سات بجے اچانک مسٹرفڑنویس کو وزیر اعلی اور مسٹر اجیت پوار کو نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف دلانے کے بعد ملک میں سیاسی ہنگامہ مچ گیا تھا۔ پیر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اپوزیشن کے غیر معمولی ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کرنی پڑی تھی اور کوئی کام کاج نہیں ہوپایا تھا۔

سنیچر کی رات کو کانگریس نے سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی جس پر اتوار اور پیر کو سماعت کے بعد آج منگل کو فیصلہ سنایا گیا۔ سپریم کورٹ نے اس بحران کا قانونی حل پیش کرتے ہوئے ججوں کی خصوصی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ کل پروٹیم اسپیکر کی تقرری کے بعد شام پانچ بجے ممبران اسمبلی کو حلف دلایا جائے گا۔ اس کے بعد ہی اکثریت ثابت کی جائے گی۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد اپوزیشن نے مہاراشٹر کے سلسلے میں پارلیمنٹ میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا او ردونوں ایوانوں کی کارروائی معمول کے مطابق چلنے لگی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close