اترپردیشتازہ ترین خبریں

مکرسنکرانتی2019: کروڑوں عقیدت مندوں نے لگائےغوطے، کمبھ کا شاندار آغاز

سورج کے گردش میں تبدیلی کا مظہر مکر سنکرانتی کا تیوہار تیرتھ راج پریاگ اور وارانسی سمیت پورے اترپردیش میں پورے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

برفیلی ہواؤں کی پرواہ کئے بغیر علی الصبح ہی کروڑوں عقید مندوں نے ندیوں اور نہروں میں عقیدت کے غوطے لگائے اور کھچڑی تقسیم کرکےا پنے اہل خانہ کے خوشحالی کی آرزو کی۔ مکرسنکرانتی کے ساتھ ہی پریاگ راج میں کافی لمبے سے انتظار کئے جا رہے کمبھ میلے کا بھی آغاز ہوگیا۔ ناگا سادھوؤں نے دوڑ لگا کر گنگا جمنا اور سرسوتی کے سنگم میں غوطے لگائے۔ اکھاڑوں کے دلکش اور انوکھی شاہی اسنان کے گواہ سنگم ساحل پر موجود لاکھوں عقیدت مند بنے۔

قابل ذکر ہے کہ عام طور پر مکر سنکراتنی ہر سال 14 جنوری کو منائی جاتی ہے لیکن سال 2019 میں سورج کے مکر راشی میں تاخیر کی وجہ سے اسنان کا تیوہار 15 جنوری کو منایا جا رہا ہے۔ ہندو عقیدے کے اعتبار سے مکر سنکرانتی کےدن عبادت، اسنان اور عطیات کی کافی اہمیت ہے۔ اس دن عقیدت مند اسنان کرنے کے بعد گھاٹ پر بیٹھے پنڈوں کو چاول، مونگ دال، نمک، ہلدی عطیہ کرتے ہیں کچھ عقیدت مند غریبوں میں کپڑے بھی تقسیم کرتے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close