اترپردیشتازہ ترین خبریں

مودی کی بنارس کو 2000 کروڑ کی سوغات: یوگی

وزیر اعظم نریندر مودی 19 فروری کو اپنےپارلیمانی حلقے، بنارس کو کینسر اسپتال سمیت 2000 کروڑ روپیے سے زیادہ کےترقیاتی منصوبوں کا سوغات دیں گے۔ وزیر اعظم کے متوقع پرگراموں کا جائزہ لینے کے بعد اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کی رات صحافیوں کو بتایا کہ مسٹر مودی 19 فروری کو کینسر اسپتال، سٹی کمانڈ سینٹر اور پینے کے پانی سمیت تقریباً 2000 کروڑ روپیے سے زیادہ کے ترقیاتی منصوبوں کی نقاب کشائی اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔بنارس اور پوروانچل ہی نہیں بلکہ کئی پڑوسی ریاستوں کے عوام کو اس کا فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا،’ مذہبی بنیادپر پوری دینامیں اپنی شناخت رکھنے والے کاشی وزیر اعظم نریندر مودی کی خصوصی کوششوں کی وجہ سے اب بہتر صحت خدمات کے لیے بھی جانی جائے گی‘۔ مسٹر یوگی نے کہا کہ کینسر جیسی جان لیوا بیماری کے علاج کے لیے بھی اب لوگوں کو دہلی یا ممبئی نہیں جانا پڑے گا۔ یہاں کینسر کےعلاج سے متعلق دہلی اور ممبئی جیسے شہروں میں ملنے والی تمام سہولتیں مہیا کرائی جائیں گی۔ اس منصوبے سے سب سے زیادہ غریبوں کو فائدہ ہوگا‘۔

اپنے دو روزہ دورے پر آئے مسٹر یوگی نے جمعہ کو لاء اینڈ آرڈر اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد دیر رات تک مقامات کا معائنہ کیا۔ انہوں نے شری کاشی وشوناتھ مندر کوریڈور، سگرا میں سٹی کمانڈ سینٹر اور بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) میں پنڈت مدن موہن مالویہ کینسر انسٹی ٹیوٹ کا معائنہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے مندر میں بابا بھولے کی باضابطہ پوجا۔ارچنا بھی کی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close