Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںجرم نامہ

گجرات میں 2 ہزار کروڑ کی ڈرگس برآمد

وڈودرا کی فیکٹری سے دو سو کلو اور اکلیشور سے 516 کلو ڈرگ ضبط

وڈودرا :بحری راستے سے گجرات میں ڈرگ کی سپلائی اب عام ہوگئی ہے۔ ریاست میں دو الگ الگ جگہوں سے پولیس نے 713 کلو ڈرگ برآمد کئے ہیں۔ جس کی عالمی بازار میں قیمت دو ہزار کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ گجرات اے ٹی ایس نے وڈودرا سے اور ممبئی پولیس کی نارکوٹیکس سیل نے بھڑوچ کے اکلیشور سے ڈرگ کا بھاری ذخیرہ برآمد کیا ہے۔ خاص بات تو یہ ہے کہ جس فیکٹر ی سے یہ ڈرگ پکڑی گئی ہے ،وہاں کیمیکل کا کام ہوتا تھا ۔اے ٹی ایس نے موکشی گائوں میں واقع فیکٹری سے برآمد دو سو کلو ڈرگ کی قیمت عالمی بازار ایک ہزار کروڑ بتائی رہی ہے۔ اے ٹی ایس کے مطابق برآمد کی گئی ڈرگس چھ ماہ قبل ہی تیار کی گئی تھی۔ ادھر ممبئی پولیس کے نارکوٹیکس سیل نے گجرات کے بھڑوچ ضلع میں اکلیشور سے 513 کلو ڈرگ برآمد کی ہے۔ اسی معاملے میں ایک عورت سمیت سات لوگ گرفتار کئے گئے ہیں۔ پولیس نے برآمد شدہ ٹرک کی قیمت 1026 کروڑ بتایا ہے۔ پولیس کے مطابق تمام لوگ ایک گروہ کا حصہ ہیں پوچھ گچھ جاری ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ وڈودرا کے ساہلی تحصیل میں جس فیکٹری پر چھاپہ ماری ہوئی وہ فیکٹری کیمکل بناتی ہے لیکن اب وہاں ڈرگ پایا گیا ہے۔ اس فیکٹری میں جو ڈرگ ملا ہے اسے میفے ڈرون ڈرگ کہتے ہیں۔ جسے عام طور پر میاؤں میاؤں کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ریو پارٹیاں اسے استعمال کرتی ہیں۔ دراصل یہ نایجیریا اور افغانستا ن میں پایا جاتا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close