اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مودی نے یونیورسٹیوں میں محروم طبقات کے مواقع چھین لیے: راہل گاندھی

کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اتوا ر کو مودی حکومت پر محروم طبقوں کےحقوق پر مسلسل ڈاکہ ڈالنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اب نیا روسٹر جاری کرکے نوکری کے مواقع بھی چھین لیے۔

مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’پہلے مودی جی نے سیٹیں کم کرکے محروم طبقات سے تعلیمی مواقع چھین لیےاور اسکالرشپ ختم کردی۔ روہت ویمولا جیسے نوجوانوں پر حملہ کیا اور اب 13 نکاتی روسٹر کے ذریعے یونیورسٹیوں میں ان کے نوکری کے مواقع بھی ختم کر دیے‘۔

کانگریس کے صدر نے کہا کہ مودی حکومت کا مقصد محروم طبقے کے عوام کےمواقع چھین کر اپنے کچھ تاجر دوستوں کے لیے ہی کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا،’ ان کا نعرہ ہے : محروموں کا قومی دھارے سے اخراج، تاجر دوستوں کا وکاس (ترقی)۔ اسی کے ساتھ انہوں نے اس خبرکو بھی پوسٹ کیا جس میں یہ تجزیہ کیا گیا ہے کہ انسانی وسائل کےفروغ کی وزارت میں کس طرح سے یونیورسٹیوں میں ملازمتوں کےمواقع کم کر رہی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close